میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان نے یو این سیکریٹری جنرل کو بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پیش کردیے

پاکستان نے یو این سیکریٹری جنرل کو بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پیش کردیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ڈوزئیر پیش کر دیا۔ انتونیو گو ترس نے رپورٹ کا بغور جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے انتونیو گوترس سے ملاقات کی اور یو این سیکریٹری جنرل کو پاکستان کی جانب سے ہندوستان کے خلاف ڈوزئیر پیش کیے ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یقین دلایا کہ وہ رپورٹ پر غور کریں گے اور اس کا جائزہ لیں گے ،مستقل مندوب منیر اکرم نے ڈوزیئر میں دیے گئے مختلف شواہد کی روشنی میں بھارتی دہشتگردی پر سیکرٹری جنرل کو بریف کیا ۔ اس موقع پر منیر اکرم نے موقف اختیار کیا کہ بھارت ایل او سی پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، پاکستان میں دہشت گردی کرانے اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، بھارتی دہشتگردی یو این چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے ، پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کا حق رکھتا ہے ۔منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کے دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے کے ٹھوس شواہد پر مشتمل ڈوزئیر بھی پیش کر چکے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کی بہت سی قراردادیں موجود ہیں، انہیں کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کرنا میرے فرائض میں شامل ہے ۔اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے ، ڈوزئیر کی کاپیاں اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کی کمیٹی میں پیش کی جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں