میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی پی رہنما،سابق وزیر دفاع چودھری احمد مختار انتقال کر گئے

پی پی رہنما،سابق وزیر دفاع چودھری احمد مختار انتقال کر گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر چو دھری احمد مختار انتقال کر گئے ۔چودھری احمد مختار مختلف ادوار میں دفاع، پانی وبجلی اور تجارت کے وزیر رہے ، چودھری احمد مختار نے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے طور پر بینظیر بھٹو کے ساتھ خدمات بھی سرانجام دیں۔ پارٹی رہنما و کارکنان نے ان کے انتقال کی خبر سن کر ان کے گھر پہنچ گئے ۔چودھری احمد مختار کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنمائوں نے اظہار افسوس کیا ۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پیپلز پارٹی رہنما چودھری احمد مختار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ چودھری احمد مختار کے ساتھ سیاسی معاملات پر بحث ہوتی تھی، پاکستانی سیاست میں چودھر ی احمد مختار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں