میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں کچرا پھینکنے والوں کی شامت آگئی

کراچی میں کچرا پھینکنے والوں کی شامت آگئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر کچرا پھینکنے پر7مقدمات درج کرلیے گئے، پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد10ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سڑک پر کچرا پھینکنے کے الزام میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت دس شہریوں کو گرفتار کرلیا۔11ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے تھے، ایف آئی آر میں نامزد ایک ملزم تاحال مفرور ہے، مقدمات شہر کے مختلف تھانوں ویسٹ، کورنگی، سینٹرل اور ساتھ میں درج کئے گئے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق منگھوپیر اور کورنگی انڈسٹریل ایریا سے ہے، رضویہ سوسائٹی،بوٹ بیسن سے تعلق رکھنے والاشہری بھی ان ملزمان میں شامل ہے ،پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام ملزمان کو سزا کے طور پر جیل بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے شہر میں سڑک پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کرکے دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے جب کہ کچراپھینکنے والے کی نشاندہی کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں