اسکیم 33میں قبضہ گروپوں کیخلاف کریک ڈائون کی منظوری
شیئر کریں
سند ھ حکومت نے اسکیم 33میں قبضہ گروپوں سے اربوں روپے مالیت 20ایکٹر اراضی پرفوری قبضہ واگزار کرایا جائے اور قابضین کے خلا ف مقدمات درج کیا جائے اس ضمن میں سیکریٹری یوٹیلائریشن سند ھ نے خط نمبر PS/MBR/LU/SO-V/872/2020بتاریخ 16نومبر 2020ء نے ڈپٹی کمشنر شرقی محمد علی شاہ اور ڈائریکٹرانٹی نکروچیمنٹ کراچی طارق داریجوکو ہدایت کردی ہے کہ فوری طور پر حاجی افضل بیگ کا جعلی سوسائٹی اے جی اکاونٹ ہاوسنگ کارپریٹوساسوئٹی کے نام پر ناکلاس ون، دیہہ سونگل ، سیکٹر 27-Aاسکیم 33،کراچی کی الاٹ شدہ زمینوں سے قبضہ واگزار کرائیںیہ درخواست زیبر بشیر کے اٹاونی اقبال احمد ایڈووکیٹ کی توسط سے سیکریٹر ی یوٹیلائزز یشن سندھ کو دیا گیا تھا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر شرقی محمد علی شاہ، اسنٹ کمشنراسکیم 33اور مختیار کارنے بھی فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کیا تھا جبکہ مختیار کار کا خط نمبر MUKH/G.H/SC-33/879جاری کیا گیا ہے ،سندھ پرپراٹی ریموال آف انکروچمنٹ ایکٹ 2010ء کے تحت لینڈ گریبر کے خلاف ایکشن لیا جائے گا دلچسپ امریہ ہے کہ ڈپٹی کمشنرشرقی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی سرپرستی میں لینڈ مافیا نے اسکیم 33میں پنجے گاڑھ لیئے ،اربوں روپے کی الاٹ شدہ زمینوں کی خرید وفروخت تیزی سے جاری ہے، اس ضمن میں سینئر ممبر اکاونٹنٹ جنرل سندھ کوآپریٹوہاوسنگ سوسائٹی کے جعلی سوسائٹی کے نام پر قبضہ اور فروخت کیا جارہا ہے ،دیہہ سونگل ناکلاس 1سیکٹر27-Aاسکیم 33کی 49-33ایکٹرسرکاری اور نجی افراد کی زمینوں پر لینڈ مافیا نے جعلی کاغذات پر قبضہ کرکے پولیس کی نگرانی میں فروخت کیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق لینڈ مافیا کے کارندوں میں نمایاں نام مرزای افضل بیگ ولد احمد اللہ بیگ، اسد اقبال ولد محمد اقبال اورمرزا آصف بیگ ول مرزا منور بیگ نے قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی کیا جائے جبکہ طارق خان، اسد لاہوتی گبول، جاوید اقبال، وسیم احمداور حضور بخش کلہوڑاس کے رشتہ دار دیگر لینڈ گریبرمیںشامل ہیں ، اور مختیار کاراسکیم 33، اسٹنٹ کمشنر اور دپٹی کمشنر کے مسلسل خاموشی اختیار کرنے اور کارروائی نہ ہونے پر پر زمین پرخریدو فروخت تیز ہوگیا ہے ،جس کے بعد ایک حکمنامہDC/K/E/Rev/431/2020 میںڈپٹی کمشنر شرقی نے اسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری اسکیم 33کو ہدایت کی ہے کہ وہ زمین چور وں کے خلا ف فوری کارروائی کرکے نام نہاد جعلی سوسائٹی نام سینئر ممبر اکاونٹنٹ جنرل سندھ کاپرایٹوہاوسنگ سوسائٹی کے خریدوفروخت بند کرائیںاور سرکاری اور نجی زمین واگزار کرائیں، پولیس کی سرپرستی میں لینڈ مافیا زمین قبضہ کرکے فروخت کررہے ہیں،یہ زمین پر پہلے ہی قومی احتساب بیورو کراچی ،ایف آ ئی اے ، انٹی کرپشن اوردیگر تحٓقیقاتی ادارے تحقیقات زیر التواء ہے ایک ایسا زمین پر قبضہ گروپ مرزا افضل بیگ کا دعوی غلط ثابت ہوچکا ہے اس سے ملنے والے تما م کاغذات جعلی ہے اور ریکارڈ آف رائٹس کے مطابق درست نہیں ۔