میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں کاروباری مراکز شام 6بجے بند کرنے کا حکم

سندھ میں کاروباری مراکز شام 6بجے بند کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ میں بزنس سینٹرز اور مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد کم اسٹاف رکھنے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو صرف ضروری کاروبار کی اجازت ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی ہدایت پر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں ایس او پیز کے حوالے سے حکم نامہ جاری کیا ہے ،جس کے مطابق تمام اندرون خانہ اجتماع، بزنس سینٹرز، سنیما، جیم خانہ اور کھیلوں کی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، بزنس سینٹرز اور مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، ہفتہ اور اتوار کو صرف ضروری کاروبار کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں کھلی جگہ پر کھانا کھانے کی اجازت ہوگی جبکہ رات 10 بجے تک کھانا گھر لیجانے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام سرکاری ، نجی دفاتر اور عوامی مقامات پر فیس ماسک پہنے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ، بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جائے ، چھت کے نیچے شادی کی تقریبات پر پابندی عائد ہے جبکہ شادی کی تقریب کھلے مقام پر کی جا سکتی ہے جس میں 200 مہمانوں کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ بوفے پر پابندی عائد ہوگی ، تقریب رات 9 بجے تک جاری رہے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں