میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف کے معاشی اہداف کو پورا کیا جائے گا، مشیر خزانہ حفیظ شیخ

آئی ایم ایف کے معاشی اہداف کو پورا کیا جائے گا، مشیر خزانہ حفیظ شیخ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاشی اہداف طے کیے گئے ان کو پورا کیا جائے گا۔پاکستان انویٹیو فنانس فورم سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت کو اقتدار ملا تو معاشی صورتحال انتہائی خراب تھی، گزشتہ 16ماہ حکومت کو معیشت کو درست راہ پر گامزن کرنے میں لگے ، معاشی صورتحال کو سنبھالے کے لیے سخت فیصلے کیے گئے تاہم اب معیشت درست سمت میں گامزن ہے ۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہاکہ پاکستان میں اب سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے ، گزشتہ 4ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں کمی اور سرمایہ کاری میں 200فیصد اضافہ ہوا تاہم پاکستانی معیشت کو تاحال مشکلات کا سامنا ہے ۔حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاشی اہداف طے کیے گئے ان کو پورا کیا جائے گا جب کہ آئی ایم ایف رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے اہداف سے مطمئن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ، پرائیویٹ سیکٹر کے فروغ سے اکنامک گروتھ میں بہتری آئے گی، پرائیویٹ سیکٹر کے فروغ سے نوکریاں پیدا ہوں گی۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ اداروں کی نجکاری کا مرحلہ شروع ہو رہا ہے ، گزشتہ سال کے مقابلے میں 16فیصد ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوا، درآمدات میں کمی کے باعث ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے جب کہ نان ٹیکس ریونیو کا ہدف1200ارب روپے ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں