میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تجاوزات کیخلاف آپریشن'حسن اسکوائر کی فوڈ اسٹریٹ بھی ختم

تجاوزات کیخلاف آپریشن'حسن اسکوائر کی فوڈ اسٹریٹ بھی ختم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی میں کے ڈی اے نے حسن اسکوائر سے سفاری پارک تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔کے ڈی اے حکام کے مطابق حسن اسکوائر سے سفاری پارک تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے دوران تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے اور حسن اسکوائر پر سروس روڈ پر قائم فوڈ اسٹریٹ بھی ختم کردی گئی۔کے ڈی اے حکام نے بتایا کہ بیت المکرم پر اور اس کے عقب میں واقع مارکیٹ کی تجاوزات بھی گرا دی گئی ہیں اور گزشتہ روز سفاری پارک کے قریب سڑکوں پر قائم تجاوزات کو بھی مسمار کیا گیا ہے ۔حکام نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران صفوراگوٹھ تک مکمل تجاوزات ہٹا دی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں