میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیمز کی تعمیر کیلئے قوم کا جذبہ1965 کی جنگ جیسا ہے ،چیف جسٹس

ڈیمز کی تعمیر کیلئے قوم کا جذبہ1965 کی جنگ جیسا ہے ،چیف جسٹس

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ مانچسٹر میں منعقدہ ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب بہت کامیاب رہی، ڈیمزکی تعمیر کے لیے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک سب پاکستانی پر جوش ہیں،یہ کوئی عام صورتحال نہیں بلکہ باقاعدہ مہم بن گئی ہے ، ایسا جذبہ شاید 1965 کی جنگ میں نظر آیا تھا، آبادی پر قابو پانے اور پلاننگ سے متعلق سپریم کورٹ میں 12یا 13 دسمبر کو کانفرنس ہو گی۔ کانفرنس میں وزیر اعظم بھی شریک ہوں گے ۔ آبادی پر قابو پانے کے لیے بھر پور طریقہ سے جدوجہد کریں گے ۔ برمنگھم میں نجی ٹی وی سے انٹرویو میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پورے جذبہ کے ساتھ ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا یہ ایک مہم بن گئی ہے ۔
اس وقت یہ عام صورتحال نہیں ہے جس میں ایک چار سال کا بچہ اور ایک 84سال کی عورت شامل ہو جائیں تو دو انتہائیں ہو گئیں ایک بچہ اور اور ایک وہ جو اپنی زندگی تقریبا ختم کر رہا ہے تو پھر کیا رہ جاتا ہے پھر تو سارا پاکستان اس میں شامل ہو گیا ہے ۔ اس سے زیادہ جذبہ تو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا شاید 1965 کی جنگ میں دیکھا ہو گا اس کے بعد اب لوگ جس انہماک سے حصہ لے رہے ہیں، یہ قابل تعریف ہے ۔ جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافہ کو کنٹرول کرنے کے لیے ہم نے سیکرٹری صحت کیپٹن (ر) زاہد سعید کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کی تھی اس میں پورے پاکستان سے ماہرین شامل کیے گئے تھے انہوں نے اپنی ایک رپورٹ مرتب کر لی ہے ۔ پہلے ہمارا پروگرام تھا کہ5 دسمبر کو سپریم کورٹ میں کانفرنس کریں گے او ر اس میں میں بھی شرکت کروں گا اور وزیر اعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے تاہم وزیر اعظم کی مصروفیت کی وجہ سے اب یہ کانفرنس ہم 12یا 13 دسمبر کوکر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہم آبادی پر کنٹرول کرنے کے لیے بھر پور کوشش کریں گے ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمارے وسائل کم ہو رہے ہیں اور ہمارے کھانے والے اور استعمال کرنے والے لوگ لا تعداد ہو ہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت فرق پیدا ہو جائے گا اور اس صورتحال سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آبادی کو کنٹرول کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا یہ ملک کا ایک بنیادی ایشو ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں