میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، صنعتی پانی کے اخراج کی تفصیلات دینے میں ناکام

(واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، صنعتی پانی کے اخراج کی تفصیلات دینے میں ناکام

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ گزشتہ 3 سال کے دوران سیوریج اسکیموں پر اخراجات، سیوریج اور صنعتی پانی کے اخراج کے اعداد وشمار فراہم کرنے میں ناکام ہو گیا، سیوریج کی نئی اسکیموں کی منصوبہ بندی بھی نہ ہو سکی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی مالی سال 23-2022 کے دوران ضلع جنوبی اور ضلع ملیر میں سیوریج کی اسکیموں، خرچ ہونے والے فنڈز سمیت دیگر معاملات کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا، کراچی واٹر بورڈ گزشتہ 3 سال کے دوران کراچی کے اہم ترین ضلع جنوبی اور ملیر میں سیوریج کی کوئی بھی نئی اسکیم شروع نہیں کی، کراچی واٹر بورڈ کے پاس ضلع جنوبی اور ملیر ضلع کے رہائشی علاقوں سے خارج ہونے والے سیوریج کے پانی اور صنعتی علاقوں میں فیکٹریز سے خارج ہونے والے پانی کے اعداد وشمار بھی موجود نہیں، کراچی واٹر بورڈ کے پاس ضلع جنوبی اور ملیر میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور لائنز پر خرچ ہونے والی رقم کے بھی تفصیلات موجود نہیں، جبکہ کراچی میں غیر فعال ٹریٹمنٹ پلانٹس کو فعال کرنے لئے اقدامات کے حوالے سے کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ کراچی واٹر بورڈ کے رکارڈ میں نئی اسکیموں، خرچ کئے گئے اخراجات اور خارج ہونے والے سیوریج، صنعتی پانی کے اعداد وشمار موجود نہ ہونا واٹر بورڈ انتظامیہ کی ناکامی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی واٹر بورڈ کے پاس ضلع جنوبی کے اہم کاروباری علاقوں اور ملیر ضلع کے مختلف رہائشی علاقوں میں نکاسی آب کے لئے کوئی بھی پائیدار اور مربوط سیوریج سسٹم موجود نہیں، کراچی واٹر بورڈ کی انتظامیہ سیوریج کا بہتر انفرا اسٹرکچر بنانے میں ناکام رہی ہے، کراچی میں آبادی میں اضافے کے باعث سیوریج کا سنجیدہ مسئلہ ہو رہا ہے۔ کراچی واٹر بورڈ نے شہر میں سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے کوئی پالیسی، حکمت عملی یا سیوریج کے نئے منصوبے تیار نہیں کئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں