محکمہ تعلیم ،بے نظیر آبادڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں 12 کروڑ کا گھپلا
شیئر کریں
( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) شہید بے نظیرآباد کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن دفتر میں 12 کروڑ روپے کے گھپلے سامنے آگئے، پبلک اکاونٹس کمیٹی کی جانب سے متعد بار نوٹس جاری کرنے کے باوجود ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر آباد کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کے دفتر میں افسران نے مالی سال 2020-21 کے دوران فنانس ڈپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر خطیر رقم نکلوائی گئی، افسران کی جانب سے مذکورہ رقم کمپیوٹر الائونس، ٹریولنگ و دیگر الائونٹس سمیت اسکولوں کے روٹین کے معاملات پر خرچ کرنے کی دعوی کی گئی، جبکہ پبلک اکائونٹس کمیٹی نے تمام اخراجات کا ریکارڈ مانگا تو بلز، نوٹیفکیشن، پرسنل فائل سمیت کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، کمیٹی نے پہلے 11 مئی 2022 پر انتظامیہ کو خط لکھا، ریکارڈ نہ ملنے پر 18 ستمبر 2024 کو دوسری بار خط لکھا گیا، لیکن انتظامیہ اخراجات کے متعلق ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔