سندھ سیف سٹیز پروجیکٹ، محکمہ خزانہ نے گاڑیوں کے سوا 6 کروڑ روک دیے
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
محکمہ خزانہ نے سندھ سیف سٹیز پروجیکٹ کے گاڑیوں کے 6 کروڑ 30لاکھ روپے روک دیئے اس سے قبل جاری کی گئی رقم کہاں خرچ ہوئی محکمہ خزانہ نے تفصیلات طلب کرلیں محکمہ خزانہ نے گذشتہ مالی سال دو ہزار تئیس چوبیس میں 13کروڑ 80 لاکھ روپے گاڑیوں کی خریداری کیلئے جاری کئے تھے محکمہ خزانہ کو تیرہ کروڑ اسی لاکھ روپے خرچ کرنے کے دستاویزات فراہم نہیں کئے گئے سندھ کابینہ نے اس رقم کے اجراء کی منظوری دی تھی لیکن تاحال خرچوں کی تفصیل نہیں دی گئی سندھ کابینہ نے پانچ ٹویوٹا یارس اور دو موٹرسائیکل خریدنے کی اجازت دی ہے محکمہ خزانہ نے ان گاڑیوں کی خریداری کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں جہاں یہ رقم خرچ کی ہے اس کے دستاویزات بھی فراہم کئے جائیں۔