اسٹیٹ بینک کی سب اچھا ہے کی رپورٹ، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں آگ لگ گئی
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسٹیٹ بینک معاشی رپورٹ میں سب اچھا ہے کا راگ الاپتا رہ گیا۔ مارکیٹوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ تیل اور گھی کی قیمتوں میں نوے روپے اضافہ سن کر شہری بھڑک اٹھے۔گھی تیل کی قیمت میں اسی سے نوے روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔ شہر کی معروف ہول سیل مارکیٹ میں بھی گھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب دکانوں پر سناٹے کا راج ہے۔خریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی سے متعلق اسٹیٹ بینک کی حالیہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ جس میں درج ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر بارہ عشاریہ چھ فیصد پر آچکی ہے۔کراچی میں گھی تیل کے ساتھ ساتھ آٹے کی قیمت میں بھی چند ماہ میں تیس سے چالیس روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے سبب روزمرہ استعمال کی اشیا کی خریداری بھی وبال جان بن چکی ہے۔