میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ کے محصوروں پر بارود کی بارش کا 19 واں روز، 800 فلسطینی شہید

غزہ کے محصوروں پر بارود کی بارش کا 19 واں روز، 800 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

غزہ کے محصوروں پر بارود کی بارش کا 19 واں روز۔۔ بے رحم اسرائیلی رات بھر نہتے شہریوں پر بم برساتے رہے۔ چوبیس گھنٹے میں مزید 344 بچوں سمیت 800 فلسطینی شہید۔ نوسو بچوں سمیت سولہ سو افراد کے تباہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ دو ہزار سات سو چار بچوں سمیت شہدا کی تعداد 7 ہزار سے بڑھ گئی۔۔ مسلسل ناکہ بندی سے ایندھن کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن کی فراہمی بحال نہ ہوئی تو آج غزہ کے تمام اسپتال بند ہو جائیں گے ادھر اسرائیلی بربریت نے دنیا کے ہر حساس شخص کو تڑپا دیا۔ شہر شہر فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ صیہونی مظالم پر اسرائیل کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر یہودیوں نے احتجاج کیا ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بچوں اور خواتین سمیت سیکڑوں افراد کا مظاہرہ۔ ہالی ووڈ اداکار جیسن سٹیتھم نے بھی فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیا اور اپنی گاڑی پر فلسطینی پرچم لگا دیا ادھر مزاحمتی تنظیموں نے صہیونی فوج کا محاصرہ جلد ختم کرانے کا اعلان کیا ہے ۔۔ لبنان میں حزب اللہ۔ حماس اور اسلامی جہاد کے عہدیداروں کی اہم ملاقات ہوئی جس میں فلسطین میں جلد فتح کا پرچم لہرانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں