میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوفی ازم یونیورسٹی بھٹ شاہ میں کرپشن

صوفی ازم یونیورسٹی بھٹ شاہ میں کرپشن

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنس بھٹ شاھ میں کرپشن، اینٹی کرپشن سندھ نے وائس چانسلر پروین منشی، سابق رجسٹرار فرمان علی شاہ سمیت دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنس بھٹ شاہ میں وائس چانسلر پروفیسر پروین منشی، سابق رجسٹرار ڈاکٹر فرمان علی شاھ کے مالی بے ضابطگیوں او ر اختیارات کے غلط استعمال کا معاملہ سامنے آیاہے، جس پر اینٹی کرپشن سندھ نے تحقیقات شروع کردی ہے، مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے غلط استعمال کے متعلق اینٹی کرپشن سندھ کو تحریری شکایت موصول ہوئی جس پر اینٹی کرپشن مٹیاری نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنس پروین منشی، سابق رجسٹرار ڈاکٹر فرمان علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر سوبھوخان جمالی، ایڈوائزر پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ شکیل احمد شیخ کو طلب کرلیا، جاری کردہ نوٹس میں وائس چانسلر سمیت مذکورہ ملازمین کو الزامات کی روشنی میں اپنے بیانات ریکارڈ کرانے، مالی سال 2017-18 کی بجٹ کاپی اور دیگر دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں