صوبائی محکمہ تعلیم میں جعلی تعلیمی اسناد کے حامل افسران کا راج
شیئر کریں
صوبائی محکمہ تعلیم کراچی میں جعلی تعلیمی اسناد کے حامل افسران کا راج کرپٹ مافیا کی رشوت خوری کے سبب سنگین جرائم کا بازار گرم اساتذہ جعلی میٹرک کی سند کی بنیاد پر بھرتی کے ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ بھی ہوگئے محکمہ خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم کراچی میں بدعنوانیوں کی انوکھی واردات کہانیاں رقم ہورہی ہیں محکمہ تعلیم کراچی میں نسیمہ ناز دختر خلیل احمد نے جن کی تاریخ پیدائش چھ مئی انیس سو انسٹھ ہے انیس سو نوے میں بحیثیت جونئیر اسکول ٹیچر بھرتی ہوئی اور دوہزار انیس میں ریٹائرڈ بھی ہوگئی قابل ذکر بات یہ ہے کہ مذکورہ خاتون نے مدت ملازمت سے تین سال زائد سروس کرکے نہ صرف تین سال چھتیس ماہ تنخواہ زائد وصول کی بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی پینشن کی ایورج میں بھی اضافہ کرلیا مذکورہ خاتون کی سند کو میٹرک بورڈ نے بھی ٹیمپرنگ قرار دیدیا محکمہ کی ایک خاتون اسمہ ناز نے بھی اسکو جعلی قرار دیکر کاروائی کرنا چاہی مگر اعلی افسران کی نورنظر ہونے کے ساتھ اور رشوت نے کاروائی کے دروازے بند کردیے موصوفہ تین سال زائد سروس کے ساتھ اپنی ریٹائرمنٹ کے واجبات بھی لے اڑی اور پینشن بھی جاری ہے۔