میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم کا ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

وزیر اعظم کا ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے سینئر صحافی اور اینکرپرسن ارشد شریف کے کینیا میں قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن سے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے پاس اس بات کااختیار ہو گا کہ وہ صحافی کمیونٹی اورسول سوسائٹی سے بھی کوئی رکن لے سکے گاتاکہ ارشد شریف کے اہلخانہ کو مطمئن کیا جاسکے کہ تحققیات شفاف طریقہ سے ہورہی ہیں اوراصل حقائق سامنے آسکیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کردی ہے ۔وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں کمیشن تشکیل کرنے کے فیصلے کوحتمی شکل دے دی جائے گی اور اس سلسلہ میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ وہ تمام شخصیات اورتمام وہ لوگ آئیں جن پرلوگوں کا مکمل اعتماد ہے اور ارشد شریف کے اہلخانہ کا مکمل اعتماد ہے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں