میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسی بھی پلیٹ فارم کو اداروں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، آصف زرداری

کسی بھی پلیٹ فارم کو اداروں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، آصف زرداری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کسی بھی پلیٹ فارم کو اداروں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیئے، پاکستان کی بقا ہمارے اداروں سے ہی ہے۔پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق انہوں نے گزشتہ دنوں لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ افسوس کہ ایک شخص نے اس ملک کو گالیوں اور نفرت کے علاوہ کچھ نہیں دیا، اس کی ہر تقریر سیاست کی بجائے نفرت سے بھری ہوتی ہے۔انہوںنے کہا کہ اس شخص کے تانے بانے جہاں ملتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے اور وہ کس کے کہنے پر اداروں کے خلاف نفرت پھیلا رہا ہے۔آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ ہمارے جوان اور افسران اپنی جانوں کا نذرانہ اسی وردی میں دے رہے ہیں اور ان کے خلاف نعرے قابل مذمت ہیں۔خیال رہے کہ لاہور میں سالانہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوران شرکا نے نعرے بازی کی تھی جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائل ہوئی تھیں۔وزیر قانون، اس وقت کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے جہاں کچھ شرکا نے اپنی تقریر کے دوران اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نعرے لگائے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں