قومی سلامتی کے خلاف تقاریر، رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت دیگر بری
جرات ڈیسک
منگل, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملک مخالف اور قومی سلامتی کے خلاف تقاریر کے الزام میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت دیگر کو بری کر دیا۔ منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 12 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت تمام افراد کو مقدمے سے بری کر دیا۔ عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور دیگر ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف مقدمہ سہراب گوٹھ میں درج کیا گیا تھا اور انہوں نے اس مقدمے میں 2 سال سے زائد عرصہ جیل میں گزارا۔ ملزمان پر ملک مخالف اور قومی سلامتی کے خلاف تقاریر کا الزام تھا۔