میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
10دن کی آمدنی ''100 کروڑ، دی لیجنڈ آف مولاجٹ  نے تاریخ رقم کر دی

10دن کی آمدنی ''100 کروڑ، دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے تاریخ رقم کر دی

جرات ڈیسک
منگل, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 10 دن میں ریکارڈ توڑ کمائی کر کے ایک اور تاریخ رقم کردی۔ فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم کی آمدنی کے حوالے سے ایک پوسٹر شیئر کیا اور فلم کی نمائش کے بعد شائقین کے زبردست ردعمل پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بلال لاشاری کے مطابق فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے 10 دن میں 100 کروڑ سے زائد بزنس کر کے پاکستان سنیما کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دوسرے ہفتے کے صرف پہلے جمعے کو تمام ریکارڈ توڑ کر 2 کروڑ 55 لاکھ کا بزنس کیا تھا۔ یہی نہیں فلم کی اسٹار کاسٹ کی جاندار اداکاری، بہترین شارٹس، شاندار سنیمیٹوگرافی اور پنجابی کلچر کی عکاسی کرتے مختلف ڈریسز سمیت باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کی بھی دھوم مچی ہوئی ہے۔ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے برطانیہ، بھارت اور عرب امارات سمیت دیگر بین الاقوامی میڈیا پر بھی چرچے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں