میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان نے  ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا حکومت سے درخواست کردی

پاکستان نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا حکومت سے درخواست کردی

جرات ڈیسک
منگل, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا سے درخواست کر دی۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا سے درخواست کی ہے، وزیراعظم نے کینیا کے صدر ولیم روٹو سے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کینیا کے حکام کے ساتھ ارشد شریف کی میت لانے کے لیے متحرک ہے، نیروبی میں پاکستانی ہائی کمیشن کینیا کی حکومت سے اس عمل کو تیز کرنے کے لیے رابطے میں ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں قائم مقام سیکرٹری خارجہ رضا بشیر نے کینیا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں واقعے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ قائم مقام سیکریٹری خارجہ نے ارشد شریف کی میت جلد بھجوانے کی درخواست کی، قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے قومی اسمبلی کی خارجہ کمیٹی کو بھی اس معاملے پر بریفنگ دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں