فرخ حبیب نے پی ڈی ایم کو پھر چوں چوں کا مربہ قرار دیدیا
شیئر کریں
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ایک بار پھر پی ڈی ایم کو چوں چوں کا مربہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ایک دوسرے سے لڑنے اور احتجاج کرنے والے برانڈڈ بیگ ہاتھ میں اٹھا کر امپورٹڈ گاڑیوں سے اتر کر عوام کیلئے مہنگائی پر احتجاج نہیں کرسکتے،ٹیکس کم کرکے پکانے کے تیل کی قیمت پینتالیس سے پچاس روپے کم کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان ملک میں تعلیمی ترقی کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں، یکساں نصاب و نظام تعلیم کا نفاذ ان کے ویژن کے مطابق حکومت کا شاندار اقدام ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک میں تعلیمی ترقی کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں، یکساں نصاب و نظام تعلیم کا نفاذ ان کے ویژن کے مطابق حکومت کا شاندار اقدام ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس سے تمام طبقات کے بچوں کو یکساں تعلیم کے حصول کے مواقع میسر آئیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں مختلف طبقات کیلئے مختلف نصاب تعلیم رائج تھے جس سے طبقاتی تقسیم بڑھتی جارہی تھی، اور معاشرے میں مختلف کلاسز کو دوام مل رہا تھا لیکن اب یکساں نصاب و نظام تعلیم کے نفاذ سے یہ تقسیم ختم ہوگی جو انتہائی مثبت اقدام ہے۔ انہوںنے کہاکہ ربیع الاول کا مہینہ ہمارے لئے انتہائی مقدس اور رحمتوں و برکتوں والا مہینہ ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں عشرہ رحمت اللعالمین انتہائی عقیدت و احترام، مذہبی جوش و خروش اور شایان شان طریقے سے منایا گیا۔