میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہندو برادری کی املاک پر قبضے ختم کرائے جائیں گے ،چیف جسٹس گلزار احمد

ہندو برادری کی املاک پر قبضے ختم کرائے جائیں گے ،چیف جسٹس گلزار احمد

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کی پاسداری کرتے رہیں گے پاکستان میں سب کو مذہبی آزادی ہے اور یہ مذہبی آزادی قائد اعظم محمد علی جناح نے دی آئین اور قانون کے تحت ہندوؤں سمیت تمام اقلیتوں کو حقوق دیں گے حیدرآباد جی او آر کالونی میں شیو مندر میں نوراتری کے میلے کے موقع پر ہندو برادری کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہندو برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ بہت سارے مندروں کے معاملات انکے سامنے آئے ہیں جتنی بھی ہندو برادری کی املاک پر قبضے ہیں انہیں ختم کیاجائے پاکستان کا آئین کہتا ہے کہ ہر مذہب کے افراد کی بات سنی جائے ہندو برادری کے بہت سارے مقدمات عدالت میں آتے ہیں اورہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ ان کے معاملات حل کریں جتنی بھی مذہبی جماعتوں کی عبادت گاہیں ہیں ان کی ہمیشہ سپریم کورٹ حفاظت کرے گی ہٹڑی مندر، بھونگ شریف مندر اور دیگر مذہبی مقامات کی سپریم کورٹ نے ہمیشہ حفاظت کی ہے قبل ازیں اجتماع میں پہنچنے پر ہندو برداری کی جانب سے چیف جسٹس کا شاندار استقبال کیا گیااورانہیں تحائف پیش کئے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں