میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم اتحادحالات اوروقت کی اہم ضرورت ہے ،مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم اتحادحالات اوروقت کی اہم ضرورت ہے ،مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ پی ڈی ایم ایک اتحادہے جوحالات کاتقاضااوروقت کی ضرورت ہے، موجودہ حکمرانوں نے قوم کو غلامی میں دھکیل دیا ہے ،حکومت کی ملک اورقوم کی خودمختاری اورآزادی سے کوئی دلچسپی نہیں۔ اتوار کوصحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم ایک اتحادہے جوحالات کاتقاضااوروقت کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ غریب،متوسط طبقہ،اورعوام ،کچن،تعلیم،صحت،بجلی،گیس بل اوردیگراخرجات مہنگائی کی وجہ سے ادانہیں کرسکتے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی آسمان سیباتیں کررہی اورعوام خودکشی کرنے پرمجبورہے،مہنگائی بیروز اورمعاشی تباہی نے قوم کی زندگی مشکل بنادی۔ انہوںنے کہاکہ اس صورتحال میں پی ڈی ایم کاسڑکوں پرہوناعوام کی امنگوںکی ترجمانی ہے قوم کی امید پی ڈی ایم سے وابستہ ہے۔ایک سوال کے جواب میںمولانافضل الرحمن نے کہاکہ موجودہ حکومت ،ناجائز ،نااہل،ظالمانہ،ہے جو قوم پرمسلط ہے لہذاقوم اورملک کواس حکومت سے نجات دلاناقوم سے ہمدردی اوروقت کی ضرورت ہے،ملک بھرمیں مہنگائی ،بیروزگاری کیخلاف پی ڈی ایم احتجاجی مظاہرے کررہی ہے،عوام بھرپوراس احتجاج میں شرکت کریں۔اایک سوال کے جواب میں مولانافضل الرحمن نے کہاکہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کے کہنے پرپارلیمنٹ سے قانون سازی کرکے ملک اورقوم کوغلامی میں دھکیل دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں