ایم کیو ایم دھڑوں ،مہاجر رہنمائوں کوملانے کی کوششیں تیز ہوگئیں
شیئر کریں
ایم کیو ایم کے سابق رکن رابطہ کمیٹی شکیل عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کی عوام اور بالخصوص مہاجر قوم جو کہ اس وقت انتہائی ناامیدی کا شکار ہوگئی ہے ہے ایسے میں ڈاکٹر عشرت العباد کے حالیہ بیان نے ان میں امید کی ایک کرن پیدا کردی ہے کیونکہ عوام کی بھی دیرینہ خواہش ہے کہ سب ایک ہو جائیں۔اپنے جاری کردہ بیان میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما شکیل عمرنے کہاکہ ضد، آنا اور رنجش سے ہٹ کر ہم سب کو سوچنا چاہیے کہ کراچی و سندھ کے شہری علاقوں کی عوام اور بالخصوص مہاجر قوم کو کو اس بھنور سے کیسے نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ میری تمام مہاجر رہنمائوں سے ہاتھ جوڑ کر کر درخواست ہے کہ مہاجر عوام میں امید کی جو ایک کرن پیدا ہوئی ہے اس کو ختم نہ ہونے دیا جائے اور ڈاکٹر عشرت العباد کے حالیہ اتحاد و یکجہتی بیان کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھا جائے اور سب مل کر کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں