میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آٹا ، چاول ،گھی ،دالیں ،سبزیاں غریب کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں ، شازیہ مری

آٹا ، چاول ،گھی ،دالیں ،سبزیاں غریب کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں ، شازیہ مری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ مہنگائی اور معاشی بدحالی عوام کو پامال کر رہی ہے ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ آٹا ، چاول ،گھی ،دالیں اور سبزیاں غریب کی خریداری سے باہر ہیں، درمیانہ طبقہ غربت کی لکیر سے نیچے آ چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو بھگانے کیلئے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا ہوگی ،قائد حزب اختلاف جلد از جلد عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں ، پنجاب میں بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے فضا سازگار ہے ۔شازیہ مری نے کہاکہ پنجاب میں بزدار کو نکالے کے بعد عمران خان کو نکالنا آسان ہوگا ،عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دینا عوام سے منافقت ہوگی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں