انٹرویو کے ذریعے ایک ماں پر حملہ ،کم ظرفی کا مظاہرہ کیا‘منال حسن
ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
ماضی کی نامور گلوکارہ میڈم نورجہاں کی صاحبزادیوںحنا درانی اورمنال حسن نے گلوکار علی عظمت کی جانب سے اپنی والدہ کے لیے کہے گئے الفاظ کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اوران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو انٹرویو دیا گیا اس کے ذریعے نہ صرف ایک ماں پر حملے کیے بلکہ اپنی کم ظرفی کا مظاہرہ کیا۔سوشل میڈیا پر ملکہ ترنم نورجہاں کے حوالے سے بھارت کے مرحوم اداکار دلیپ کمار اور گلوکارہ لتا منگیشکر کی تعریفی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہر کسی کو اظہار رائے کی آزادی ملنی اور ہونی چاہیے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس آزادی کو دوسری کی شخصیت پر کیچڑ اچھالنے کے لیے استعمال کیا جائے۔