میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جلسہ آج ضرور ہوگا،حکومت تحفظ نہیں دے سکتی تو گھر جائے

جلسہ آج ضرور ہوگا،حکومت تحفظ نہیں دے سکتی تو گھر جائے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۰

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کاجلسہ ہرصورت ہوگا

شیئر کریں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کاجلسہ ہرصورت ہوگا، اگرحکومت سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکتی تو وہ گھرچلی جائے۔قلات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھاکہ مہنگائی اور بیروزگاری نے لوگوں کوگھروں سے نکلنے پر مجبورکردیاہے،ہم نے اس نالائق حکومت کو گھر بجھوانا ہے، یہ ایک ناجائز، نااہل اور نالائق حکومت ہیجسے مسلط کیاگیا، عوام کی کرب اور چیخ و پکار حکومت تک نہیں پہنچ رہی تو یہ بہرے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھاکہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے سے متعلق کوئی تھریٹ (دھمکی) نہیں ہے، اگر ہو بھی تو ہمیں کوئٹہ میں جلسہ کرنا ہے،کسی لیڈر کے نہ آنے سے پی ڈی ایم اتحاد پر فرق نہیں پڑیگا، ہمارا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں ہے، حکومت 2 سالوں سے نا اہلی کامظاہرہ کررہی ہے۔ان کا مزیدکہنا تھاکہ اگر کوئٹہ میں کوئی تھریٹ ہے تو اس سے نمٹنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، کوئٹہ کاجلسہ ہر صورت میں ہوگا، اگرحکومت سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکتی تووہ گھرچلی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں