تشخیص ہوگئی ،نواز شریف کو بون میرو کا کوئی کینسر نہیں، ڈاکٹر شمسی
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
ماہرامراض ہیماٹالوجسٹ پروفیسر طاہرسلطان شمسی نے کہا ہے کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہوگئی، نواز شریف کو کینسر نہیں ہے ، ان کا بون میرو مکمل فنکشنل ہے ۔ڈاکٹرطاہرشمسی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف کا بون میرو جانچنے کیلئے ٹیسٹ کیا گیا، نواز شریف کا مرض قابلِ علاج ہے ، خوشی کی بات ہے کہ انہیں بون میرو کا کوئی کینسر نہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پی بیماری عموما بچوں اورکچھ کیسزمیں بڑی عمر کے لوگوں کوہو جاتی ہے جس کی ریکوری دو میں سے کسی ایک دوا سے ممکن ہوتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک اسٹریرائڈ اور دوسری آئی وی آئی جی انجکشن ہے ، ادویات ملنے کے 4 سے 5 دن میں پلیٹ لیٹس کی ریکوری شروع ہو جاتی ہے ، مریض کو آئی وی آئی جی ملنے کے 10 سے 12 دن بعد تقریبا پلیٹ لیٹس سیلز نارمل ہو جاتے ہیں۔