میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم کی سانحہ ساہیوال پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی سانحہ ساہیوال پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے خصوصی عدالت کے فیصلے پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت دی ۔

وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے خصوصی عدالت کے فیصلے پرپنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

اس کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے سامنے ان کے والدین پر گولیاں برسانے کی ویڈیو پوری قوم نے دیکھی، حکومت معصوم بچوں کو انصاف دینے کیلئے پرعزم ہے ، اگر ان کا خاندان مدعی نہیں بنتا تو ریاست اس مقدمے کی مدعیت کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں