میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
2018کے عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف شکایات کے اعدادوشمار جاری

2018کے عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف شکایات کے اعدادوشمار جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018کے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف شکایات کے اعدادوشمار جاری کر دیے ۔ 2018میں 2013کی نسبت کم درخواستیں دائر کی گئیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی جماعت یا امیدوار نے آرٹی ایس کے خلاف کوئی درخواست نہیں دی۔ 2018میں 465اور2013میں 658پیٹیشنز دائر کی گئیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی 139میں سے 92انتخابی عذرداریاں نمٹا دی گئی ہیں۔ جبکہ سندھ کی 79درخواستوں میں 19نمٹا دی گئی ہیں اور 60 زیر التواء ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کی 39میں سے 26انتخابی عذرداریاں نمٹائی جاچکی ہیں۔ جبکہ بلوچستان میں 56میں سے 53انتخابی عذرداریاں نمٹا دی گئی ہیں۔ جبکہ اسلام آباد میں اس وقت کوئی بھی انتخابی عذرداری زیر التواء نہیں ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں