میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹی وی کم ہی دیکھتاہوں، وزیر اعظم کا خطاب سنا ہی نہیں، نوازشریف

ٹی وی کم ہی دیکھتاہوں، وزیر اعظم کا خطاب سنا ہی نہیں، نوازشریف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہاہے کہ ٹی وی کم ہی دیکھتاہوں، میں نے وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سنا ہی نہیں۔ جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کیلیے آمد کے موقع پر ایک صحافی نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے سوال کیا کہ عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’کان کھول کرسن لیں کسی کو این آراونہیں ملے گا‘‘ اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ؟سابق وزیر اعظم نوازشریف نے صحافی کو جواب دیا کہ وہ ٹی وی کم ہی دیکھتے ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کا یہ خطاب سنا ہی نہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ سعودی عرب سے امداد آئی ہے آپ کیا کہیں گے ؟ جس پر نوازشریف نے کہا کہ میں نے ٹیلی ویژن نہیں دیکھا اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم نے اس موقع پر گزشتہ پیشی کی طرح گفتگو سے پرہیز ہی کیا ان کی جگہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے صحافیوں سے گفتگو کی اور ان کے سوالات کا جواب دیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں