پی ٹی وی کرپشن کیس، اینکر شاہد مسعود کی حفاظتی ضمانت مسترد، عدالت سے فرار
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
ؔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی۔جمعرات کو اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کامران بشارت مفتی نے ٹی وی اینکر شاہد مسعود کی پی ٹی وی کرپشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنایا، ایف آئی اے کی جانب سے شاہد مسعود کی ضمانت کی مخالفت کی گئی تھی۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹی وی اینکر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی۔عدالتی فیصلے سے قبل شاہد مسعود عدالت سے فرار ہوگئے اور فیصلہ آنے کے بعد ان کی گرفتاری کیلیے ایف آئی اے کی ٹیم ان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مار رہی ہے۔اینکر شاہد مسعود کو پیپلزپارٹی کے دور میں سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین پی ٹی وی لگایا تھا، اینکر پر 3 کروڑ 30 روپے کی خوردبردکا الزام ہے۔