میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کی خوشحالی کیلئے سب کو جدوجہد کرنی ہے،چیف جسٹس

ملک کی خوشحالی کیلئے سب کو جدوجہد کرنی ہے،چیف جسٹس

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملک کی خوشحالی کے لیے سب کو جدوجہد کرنی ہے،حالات جیسے بھی ہوں، مایوسی کو اپنے سامنے رکاوٹ نہ بننے دیں،حکومت کو چاہیے کہ وہ دیگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب بھی توجہ دے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے فنڈز مختص کرے، ملک میں کھیلوں کے میدان بنائے جائیں تاکہ ان میدانوں میں کھیل کر ہمارے نوجوان ملک کا نام روشن کریں۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز قومی ویمنز فٹ بال چمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کھیل سے انسان کو راحت ملتی ہے ، فرد ذہنی طور پر تندرست ہوتا ہے، قوم کی ترقی میں کھیلوں کا اہم کردار ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ ہماری بچیاں بھی کھیلوں کے میدان میں آگے آرہی ہیں، یہی بچیاں ملک کی ترقی میں اہم کردار کرسکتی ہیں،حالات جیسے بھی ہوں، مایوسی کو اپنے سامنے رکاوٹ نہ بننے دیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح کھیلوں کو بھی اتنی اہمیت دی جائے، جتنی شعبہ صحت کو دی جاتی ہے، آج جب بچیوں کو اسپورٹس میں دیکھتا ہوں، تو میری خوشی کی انتہا نہیں رہتی، حکومت کو چاہیے کہ فٹبال کھیلنے والی لڑکیوں کو سہولتیں فراہم کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں