میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
50 لاکھ گھر،تعمیر کیلئے چین سے سرمایہ کاری لائیں گے، وزیر اعظم

50 لاکھ گھر،تعمیر کیلئے چین سے سرمایہ کاری لائیں گے، وزیر اعظم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں چین سے سرمایہ کاری لائیں گے ٗ سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ٗ جنتی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی غربت میں اتنی کمی ہوگی ٗسی پیک کے ذریعے پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کا رشتہ مضبوط ہوتا جائیگا جس سے نئے پاکستان کا مقصد پورا ہوگا۔ جمعرا ت کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کا نیا پاکستان کا تصور یہ ہے کہ جن لوگوں کو پاکستان میں نوکریاں نہیں ملتی اور وہ باہر جاتے ہیں انہیں اپنے ملک میں نوکریاں ملنی چاہئیں۔عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے کہ سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے کیونکہ جنتی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی غربت میں اتنی کمی ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کا رشتہ مضبوط ہوتا جائیگا جس سے نئے پاکستان کا مقصد پورا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنا جتنا زیادہ آسان ہوگا اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی جس سے نوجوانوں کو ملازمت کے مزید مواقع ملیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں