میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کیسز، شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ، حمزہ، سلمان کی طلبی

نیب کیسز، شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ، حمزہ، سلمان کی طلبی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

رمضان شوگر مل کیس میں اہم پیش رفت پر نیب نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو طلب کرلیا، جبکہ صاف پانی کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیم کے انکشاف پر شہباز شریف کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔رمضان شوگر مل کیس میں حکومتی خزانے سے ادائیگیوں کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور کیس میں نامزد رمضان شوگر ملز کے ڈائریکٹرز سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کو نیب لاہور نے 30 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق رمضان شوگر ملز کے لیے مبینہ طور پر سرکاری خزانے سے چنیوٹ میں پل تعمیر کروایا گیا اور پل تعمیر کرنے پر 20 کروڑ روپے سے زائد اخراجات سرکاری فنڈز سے ادا کیے گئے جب کہ پل کی تعمیر کے لیے غیرقانونی طور پر احکامات سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاری کیے۔دوسری جانب صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کیس میں نیب نے اہم بیانات ریکارڈ کیے ہیں جس میں صاف پانی کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیم کا بیان بھی شامل ہے جس کے بعد سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت 8 افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا ہے۔نیب کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم نے بیان دیا ہے کہ ایس بی کمپنی کو مہنگے داموں ٹھیکے دینے سے متعلق ہم نے مداخلت نہیں کی، صاف پانی کی فراہمی کے لیے مہنگے داموں ٹھیکے دینے میں کئی افراد نے مداخلت کی، صاف پانی کی فراہمی کا جو ٹھیکہ دیا گیا اس پر عمل درآمد نہیں ہوا جب کہ مہنگے ٹھیکے دینے سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں