میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری کی وکٹ اڑانے کے لیے خاص سوئنگ سیکھ لی، عمران خان

زرداری کی وکٹ اڑانے کے لیے خاص سوئنگ سیکھ لی، عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے۔ آصف زرداری کی وکٹ اڑانے کے لیے خاص سوئنگ سیکھ لی ہے اور اب ان کی وکٹ گرنے میں زیادہ دیر نہیں۔شرجیل میمن کی گرفتاری سے سارے پاکستانی خوش ہیں، سندھ کے مسائل سمجھنے کی کوشش کی ہے، یہاں کا پیسہ لوگوں پر خرچ نہیں ہو رہا، نوکریاں میرٹ پر نہیں دی جا رہیں، حکومت مجرموں کی مدد کر رہی ہے، سندھ میں زرداری مافیا بیٹھا ہے، کاشتکاروں کو محنت کا پھل نہیں ملتا۔ پانی بند کرنے کے ڈر سے کسانوں کو دبائو میں رکھا جاتا ہے۔اسحاق ڈار اور نواز شریف نے ملک کو تاریخی قرضوں تک پہنچا دیا ہے۔ قوم کی نظریں چیئرمین نیب پر لگی ہوئی ہیں ۔ میٹرو بس کا کیس کھلنا اچھا اقدام ہے، اس منصوبے کی کرپشن میں شہباز شریف ملوث ہیں۔ ابھی تک چیئرمین نیب کی کارکردگی خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار منگل کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اداروں پر کرونی بٹھائے جاتے ہیں جنہیں کہاجاتاہے کہ سندھ کی نہیں زرداری کی خدمت کریں۔کراچی گندگی پر بیٹھا ہے۔ عائشہ گلالئی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ عائشہ گلالئی کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے، ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، گلالئی نے خود پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور اصولوں کی خلاف ورزی کی، امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن ایسے فیصلے کرے گا، جو تحریک انصاف کے خلاف نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کے کیس میں پیش رفت خوش آئند ہے،پچھلاچیئرمین نیب بڑے بڑے مجرموں کو بچانے آیا تھا،چیئرمین نیب نے درست قدم اٹھایاہے، قوم کی نظریں چیئرمین نیب پر لگی ہوئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں