حافظ نعیم الرحمن کا 6 اکتوبر کو گورنر ہائوس پر دھرنا دینے کا اعلان
ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے 6 اکتوبر کو گورنر ہاس پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پریسن کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے نگراں وزیرِ اعظم سے شفاف الیکشن کی خاطر ایکسٹینشن اور قبضہ مافیا کو ختم کروانے کی درخواست بھی کی ہے۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول لیول پلینگ فیلڈ کی بات کر رہے ہیں، انہوں نے 15 سال کیا کیا؟ یہ چاہتے ہیں کہ بغیر اپوزیشن کے حکومت بنالیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے وزیرِ اعظم سے گزارش کی ہے کہ ایکسٹینشن کا کام نہیں ہونا چاہیے، شفاف الیکشن چاہتے ہیں تو قبضہ مافیا کو ختم کریں، سی ایم کو بھی چاہیے کہ وہ مافیاز کا ساتھ نہ دیں۔