سعودی عرب کی دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت
جرات ڈیسک
پیر, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سعودی عرب نے دی ہیگ میں انتہا پسند گروپ کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر دنیا بھر کے ممالک میں شدید غم وغصہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سوئیڈن، ہالینڈ اور ڈنمارک میں عوامی سطح پر مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کا موقف ہے کہ اس طرح کے اقدامات واضح طور پرنفرت اور نسل پرستی کو ہوا دیتے ہیں جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات انتہاپسندی کومسترد کرنے کی بین الاقوامی کوششوں سے متصادم ہیں، ایسے اقدامات افراد ملکوں کے درمیان باہمی احترام و تعلقات کو بھی سبو تاژ کرتے ہیں۔