ریحان الائچی کا گندا کھیل بے نقاب، ایس بی سی اے کی ڈیمالیشن ٹیم پر ناظم آباد میں حملہ
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان عرف الائچی نے شہزاد آرائیں کے پارٹنر بلڈر مافیا کے سرغنہ ثاقب رؤف کی غیر قانونی بلڈنگ پر ڈیل میں ناکامی پر انہدامی کارروائی کرا دی۔ باخبر ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیمالیشن ریحان خان عرف الائچی نے اتوار کو چھٹی کے دن شہزاد آرائیں کے دیرینہ ساتھی بلڈر ثاقب رؤف کی غیر قانونی بلڈنگ واقع نارتھ ناظم آباد بلاک جے پلاٹ نمبر 350A پر ڈیمالیشن ٹیم بھجوائی اور غیر قانونی پورشن کے خلاف کارروائی شروع کرائی تو ثاقب رؤف کے بھائی کاشف عرف اسٹیکر نے آ کر ڈیل شروع کی تو ان سے افسران بالا کے نام پر 7 لاکھ روپے اور اپنے ڈیمالیشن سیکشن کے نام پر 2 لاکھ روپے مانگے گئے۔ جس پر بلڈر مافیا نے 2 لاکھ روپے دینے سے انکار کر دیا، ڈیل ناکام ہونے پر ریحان نے مشین اور گیس کٹر کی مدد سے کارروائی شروع کرا دی جس پر مزاحمت ہوئی تو ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ریحان عرف الائچی فون بند کر کے غائب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ثاقب رؤف کرپٹ سسٹم کے سرغنہ شہزاد آرائیں کے قریبی ساتھی ہیں اور کرپٹ سسٹم کے خلاف مسلسل انہدامی کارروائیوں کے باعث بیرون ملک جا چکے ہیں اور ان کا کام اب ان کا بھائی کاشف اسٹیکر دیکھ رہے ہیں لیکن اتوار کو اپنی تیار غیر قانونی بلڈنگ بچانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔