میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈنگ کنٹرول، جعلی میڈیا نمائندگان کے خلاف پولیس کی مدد طلب

بلڈنگ کنٹرول، جعلی میڈیا نمائندگان کے خلاف پولیس کی مدد طلب

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(پ ر ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد اسحاق کھوڑو نے چیف پولیس آفیسر کراچی کو ایک لیٹر بھیجا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ متعلقہ افسران کی شکایات کے مطابق بعض عناصر جعلی میڈیا ہاوسز اور این جی اوز کے نمائندے کی حیثیت سے شہر میں مختلف غیر قانونی تعمیرات کروانے کے جرم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں غیر قانونی تعمیرات کے سدباب کے لئے ایس بی سی اے کو اپ کی مدد و تعاون درکار ہے اس حوالے سے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کر کے مجرمین کا محاسبہ کیا جائے ۔علاوہ ازیں ترجمان ایس بی سی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید اویس حسین سے متعلق ایک مقامی اخبار کی خبر جس کے مطابق مذکورہ ،،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابھی بھی غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی میں سرگرم ہے ،، کو بے بنیاد اور حقائق کے برخلاف قرار دیتے ہوئے خبر کی تردید کی ہے ۔اس سلسلے میں ترجمان ایس بی سی اے نے واضح کیا ہے کہ حقائق کے مطابق مذکورہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملازمت سے معطل ہے اس کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات کا عمل جاری ہے جبکہ حتمی فیصلے تک مذکورہ معطل اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ایس بی سی اے بلڈنگ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو نے اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس بی سی اے اس وقت غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انتہائی بھرپور اور موثر انہدامی و دیگر قانونی کارروائی میں مصروف ہے شہر کے انفراسٹرکچر کی بربادی کا موجب بننے والی تعمیراتی الودگی کا خاتمہ ناگزیر ہے ایسے وقت میں میڈیا کے نمائندگان کی جانب سے ایس بی سی اے مہم کی حوصلہ افزائی کے جائے تاکہ غیر قانونی تعمیرات کو کچلنے اور اس ناجائز کاروبار کا جڑ سے خاتمہ ممکن بنایا جاسکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں