میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مفتاح اسماعیل کی چھٹی ،اسحاق ڈار کل وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے

مفتاح اسماعیل کی چھٹی ،اسحاق ڈار کل وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم اور نواز شریف کے درمیان دو گھنٹے سے زیادہ طویل ملاقات میں اہم فیصلے،اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے ،مفتاح اسماعیل حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے،ذرائع
ملاقات میں عمران خان کے لانگ مارچ، پنجاب حکومت کے خاتمے کے لیے اقدامات ، ملک کو درپیش مسائل، معاشی چیلنجز سمیت دیگر امور پر گفتگو اور انتخابات آئندہ سال کروانے پر بھی غور کیا گیا
اسلام آباد: لندن (نیوز ڈیسک)اسلام آباد: لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں جس کے تحت سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اہم ترین ملاقات میں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اوراسحاق ڈار شریک تھے جہاں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی ملک واپسی کے منصوبے سے متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا۔لیگی ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملک کو درپیش مسائل، معاشی چیلنجز سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ نے وطن واپسی بارے اپنے پلان بارے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں ملاقات میں اسحاق ڈار کی واپسی اور سینیٹ حلف کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی۔ذرائع ںے بتایا کہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے ملک واپس آکر احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔ اسحاق ڈار کو ملک واپسی پر موجودہ وزارت خزانہ کی ٹیم ملک کی موجودہ معاشی حالات پر بریفنگ بھی دی گئی ذرائع کے مطابق سنیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے، معیشت کو کیسے سنبھالا دیا جائے، مہنگائی اور ڈالر کو کم کرنے پر بھی مشاورت ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں