میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنوریہ قبضہ گروپ کا مخالفین کو قادیانی قرار دینے کا طریقہ واردات

بنوریہ قبضہ گروپ کا مخالفین کو قادیانی قرار دینے کا طریقہ واردات

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

زمینوں پر قبضوں اور مخالفین کو زیر کرنے کے لیے قادیانی قرار دینے کا گھناؤنا انداز مفتی نعیم کے بعد اُن کے بیٹے نے بھی اختیار کرلیا
بنوریہ قبضہ گروپ نے شمالی ناظم آباد میں واقع جامع مسجد خیر البشرکے اپنے ہی ہم مسلک امام پر قادیانی ہونے کا مکروہ الزام عائد کیا
کراچی (نمائندہ جرأت) بنوریہ قبضہ گروپ اپنے مقابل آنے والوں کے خلاف مختلف الزامات کا سہارا لیتا ہے۔یہ گروپ اپنے گناہوں اور بداعمالیوں میںاس قدر پختہ ہو چکا ہے کہ یہ عقائد کے غلط استعمال اور الزامات تراشی کے سب سے گھناؤنے تیور اختیار کرتے ہوئے بھی باز نہیں آتا۔ بنوریہ قبضہ گروپ اپنے مفادات کے آڑے آنے والوں کے خلاف جو سب سے زیادہ گھناؤنا الزام عائد کرتا ہے، وہ ختم نبوت پر یقین رکھنے والے اہلسنت کے ہی لوگوں پر قادیانیت کا الزام ہے۔ اس حوالے سے وہ سائٹ ایسوسی ایشن کے سرکردہ لوگوں سے لے کر کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ تک پر اپنے مفادات کے آڑے آنے کے باعث قادیانی ہونے کا الزام لگاتا رہا ہے، جو سراسر جھوٹے ثابت ہوئے۔( مذکورہ افراد کی تفصیلات قسط وار شائع کردی جائیں گی)۔بنوریہ قبضہ گروپ کا ہاتھ اس حوالے سے کوئی روکنے والا ہی نہیں۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ بنوریہ قبضہ گروپ نے یہ الزام اپنے ہی ہم مسلک علماء پر بھی لگایا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی ناظم آباد کے بلاک جے میں واقع جامع مسجد خیر البشرکے امام پر قادیانی ہونے کا الزام عائد کیا۔ جبکہ یہ عالم دین ، دارالعلوم انڈیا سے فارغ التحصیل ہیں۔ مساجد میں عام طور پر کوئی نہ کوئی تنازع موجود ہوتا ہے۔ یا پھر بنوریہ قبضہ گروپ اپنے مکروہ مقاصد کے لیے مساجد میں جھگڑے کا کوئی ماحول بنادیتا ہے۔ مذکورہ مسجد میں انتظامیہ اور امام کے درمیان ہونے والے اختلافات پر بنوریہ نے دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرتے ہوئے مسجد پر قبضہ کرنا چاہا۔ مگر جلد ہی فریقین پر یہ واضح ہوگیا کہ بنوریہ قبضہ گروپ مسجد پر قبضہ کرکے دونوں فریقوں کو بے دخل کرناچاہتا ہے۔ بنوریہ قبضہ گروپ مسجد پر قبضے کے لیے اس حد تک گرگیا کہ مذکورہ مسجد کے امام پر قادیانی ہونے کا الزام عائد کردیا۔ یہ الزام اتنا گھناؤنا تھا کہ امام کے مخالف لوگوں نے بھی بنوریہ قبضہ گروپ کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔ مفتی نعیم مرحوم کے دور میں الزامات کے ذریعے حریفوں کو زیر کرنے کا یہ گھناؤنا انداز اب بھی برقرار ہے اور اب یہ ہی تیور مفتی نعمان نے بھی اپنے گھناؤنے مقاصد حاصل کرنے اور مساجد پر قبضے سے لے کر اپنے مخالفین کو زیر کرنے کے لیے اختیار کررکھے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں