میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سری لنکاکی کرکٹ ٹیم شہر قائد پہنچ گئی ،پرتپاک استقبال

سری لنکاکی کرکٹ ٹیم شہر قائد پہنچ گئی ،پرتپاک استقبال

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہونے میں 2 دن باقی رہ گئے ۔ 3 ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز کھیلنے سری لنکا کی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔سری لنکن کرکٹ ٹیم غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے کراچی پہنچی۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے حکام بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کراچی پہنچے ، کھلاڑیوں کو جہاز سے براہ راست اسٹیٹ لاؤنج لے جایا گیا جہاں اْن کو چائے پیش کی گئی۔بعد ازاں ٹیم کو ایئرپورٹ سے سخت سیکورٹی کے حصار میں ہوٹل لیجایا گیا جہاں اْن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔دوسری طرف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین وا?رائش، پچزکی تیاری اور اسٹینڈز کی صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے ۔سری لنکن کرکٹ ٹیم پہلے کراچی میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی جس میں مہمان ٹیم کی قیادت لیہارو تھری مانے کریں گے جس کے بعد لاہور میں ہونیوالے تین ٹی ٹوینٹی میچز میں ڈاسون شناکا مہمان ٹیم کی قیادت کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں