میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی باضابطہ کارروائی کا آغاز

امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی باضابطہ کارروائی کا آغاز

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ڈیموکریٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی باضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ،پارٹی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر کا جوابدہ ہونا ضروری ہے ۔امریکی صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرین پر دبائوڈالا کہ وہ2020 کے صدارتی انتخابات میں ان کے ممکنہ حریف جو بائیڈن سے متعلق تحقیقات کرے ۔ڈیموکریٹ پارٹی کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر کا جوابدہ ہونا ضروری ہے ، انہوں نے مزید کہا ہے کہ صدر کے اقدامات سے ان کی آئینی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے اس اقدام کو کچرا قرار دیا ہے ۔واضح رہے کہ امریکا کے ایوان نمائندگان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے حق میں 235 میں سے 145 ڈیموکریٹس اراکین شامل ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں