میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی، چرنا آئی لینڈ پر شارک کی موجودگی کا انکشاف

کراچی، چرنا آئی لینڈ پر شارک کی موجودگی کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے قریب واقع چرنا آئی لینڈ پر 27فٹ لمبی شارک کی موجودگی کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چرنا آئی لینڈ پر سمندر کے اندر 27فٹ لمبی اور 3 ٹن وزنی وہیل شارک دیکھی گئی۔شارک کی کھلے سمندر میں اٹھکھیلیاں کرتے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چرنا آئی لینڈ ملک بھر میں اسکوبا ڈائیونگ کے لیے مشہور ہے اور عرصہ قبل بھی یہاں بلیو وہیل شارک دیکھی جا چکی ہے ۔سال 2017 میں ٹھٹھہ کے قریب سمندر سے 40 فٹ طویل وہیل شارک مچھلی مردہ حالت میں ملی تھی جسے بعد میں کراچی ہاربر منتقل کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں