میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی فضائیہ کا مگ 21 جنگی طیارہ گر کر تباہ،دونوں پائلٹ محفوظ

بھارتی فضائیہ کا مگ 21 جنگی طیارہ گر کر تباہ،دونوں پائلٹ محفوظ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارتی فضائیہ کا مگ 21 جنگی طیارہ گوالیار کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تاہم اس میںسوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ گوالیار ایئر بیس کے قریب تباہ ہوا ،طیارے کو گرتے ہی آگ لگ گئی ، طیارے میں سوار دونوں پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے ،جائے حادثہ پر تحقیقاتی اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں ، بھارتی حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ۔یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے بوسیدہ ہونے کے سبب گرنے کی وقتا فوقتا اطلاعات سامنے آتی رہتی ہیں، گذشتہ ماہ ایک بھارتی لڑاکا طیارہ آسام کے علاقے میں گر کے تباہ ہوا تھا، جس میں دونوں پائلٹ شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل رواں سال فروری میں راجھستان کے علاقے جودھ پور میں بھی ایک بھارتی طیارہ گر کر تباہی کا شکار ہو گیا تھا۔بھارتی طیارے گرنے کے واقعات یہیں تک محدود نہیں، بھارتی ائیرفورس حکام راجھستان میں گرنے والے مگ طیارے کی تحقیقات سے پہلے ایک اور مگ 21 جیٹ طیارے کے گرنے کی تحقیقات میں مصروف تھے جو ماہ فروری والے حادثے سے 3 ہفتے قبل راجھستان کے علاقے بیکانیکر ڈسٹرکٹ میں تباہ ہو گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں