کراچی، پارکس میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف حکم امتناع برقرار
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں پارکس پر قبضے کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔شہر میں پارکس پر قبضے کیخلاف درخواست جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی جماعت نے پارکس پر قبضہ کرکے دفاتر قائم کر رکھے ہیں لہذا تجاوزات ختم کرکے شہریوں کیلئے کھولا جائے ۔عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ پارکس میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف حکم امتناع برقرار ہے اس لیے کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کی جائیں۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 ہفتے تک ملتوی کر دی۔