میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت نے امریکی صدر کی کشمیر پر ثالثی کی پیش کش پھر مسترد کردی

بھارت نے امریکی صدر کی کشمیر پر ثالثی کی پیش کش پھر مسترد کردی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارت نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کشمیر کے معاملے میں ایک بار پھر ثالثی کی پیش کش کومستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ثالثی سے متعلق اس کا موقف دنیا کو معلوم ہے ۔ بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا ہے کہ بھارت متعدد مواقعوں پر دنیا کو اپنے موقف سے آگاہ کر چکا ہے ۔خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے پیر کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران ایک بار پھر کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی تھی۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر دونوں فریق رضا مند ہوں تو وہ ثالثی کے لیے تیار ہیں۔نیویارک میں موجود بھارت کی وزارتِ خارجہ کے سینئر اہل کار گنیش سرما نے ثالثی سے متعلق سوالات کے جواب میں بتایا کہ اس ضمن میں صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات کا انتظار کرنا چاہیئے ۔ تاہم بھارت ماضی میں اپنی پوزیشن واضح کر چکا ہے ۔بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی واضح کر چکے ہیں کہ شملہ معاہدہ اور اعلان لاہور کے مطابق پاکستان اور بھارت باہمی تنازعات دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے پابند ہیں۔ لہذا کسی تیسرے فریق کی مداخلت کی ضرورت نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں