فاروق نائیک کی آج زرداری سے ملاقات کیلئے درخواست منظور
شیئر کریں
وکیل فاروق ایچ نائیک کو پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے (آج) جمعرات کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فاروق ایچ نائیک کی آصف زرداری سے (آج) جمعرات کو ملاقات کے لیے درخواست منظور کی۔ذرائع کے مطابق فاروق ایچ نائیک (آج) جمعرات کو دن 3 بجے اڈیالہ جیل میں آصف زرداری سے ملاقات کریں گے ۔واضح رہے کہ پیر کے روز عدالت میں فاروق نائیک کے معاون وکیل چوہدری ریاض نے درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ پیر کو آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک مصروف ہیں، اس لیے کسی دوسرے دن آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دی جائے ۔جس پر جج محمد بشیر نے ریمارکس د یئے تھے جتنی رعایت کرو سب اتنا سر پر چڑھتے ہیں، جس دن ملاقات کا وقت مقرر ہے تب ہی ملاقات کریں، زیادہ مسئلہ ہے تو جائیں اوپر سے اجازت لے لیں۔