سب سے بڑی جمہوریت سب سے بڑی منافقت، بھارت جنوبی ایشیا میں دہشتگردی کی ماں ہے، ملیحہ لودھی
شیئر کریں
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستا ن کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستان پر دہشت گرد برامد کرنے کے بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے بھارت کو جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں اور سرپرست اعلی ریاست قرار دے دیااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دنیاکی سب سے بڑی جمہوریت سب سے بڑی منافقت ہیملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف بہتان تراشی پر اتر ایا ہیانہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل کاحل مذاکرات سے چاہتا ہے کیونکہ مذاکرات کے لیے پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیںان کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب مذاکرات کے لیے بھارت کو دہشت گردی کی پالیسی ترک کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کی معاونت بند کرنی ہوگیکشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی قبضہ غیر قانونی ہے اور وادی میں بھارتی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہییان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل سے انکار دھوکا اور کھلی جارحیت ہیپاکستان میں جاری دہشت گردی میں بھارتی ہاتھ کے ملوث ہونے کے حوالے سے پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو ریاستی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے اور حال ہی میں بلوچستان میں پکڑے گئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے بھی پاکستان میں دہشت گردی کروانے اور اس کی معاونت کرنے کا اعتراف کیا تھابھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح پر تنقید کرنے والوں کے ہاتھ گجرات میں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیںانہوں نے کہا کہ بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیںخیال رہے کہ بھارت کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کو دہشت گرد برامد کرنے کی فیکٹری قرار دیا تھا۔